back

علامت بلوع

next

۱ عمر کے پندرہ سال قمری (چاند) پورے ہوجائیں۔

۲  منی کا نکلنا، چاہے یہ جنسی وصال سے نکلے ، یا احتلام کی وجہ سے یا ان دو کے علاوہ کسی اور بناپر نکلے۔

۳ ناف پر سخت بالوں کا اگنا یہ سخت بال سر کے بالوں سے مشابہہ ہیں تاکہ ان بالوں سے وہ بال الگ ہوجائیں کہ جو نرم وملائم ہیں اور ا کثر جسم کے حصوں پرپائے جاتے ہیں مثلاً ہاتھوں کے بال (مولف )

سوال:     ناف سے کیا مراد ہے؟

جواب:      ناف، پیٹ کے نیچے کے حصے اور عضوتناسل سے ملے ہوئے اوپر والے حصہ کے درمیان واقع ہے۔

یہ مرد کے بالغ ہونے کی علامتیں ہیں۔لیکن عورت ۔۔؟

    عورت جب اپنی عمر کے نوسال قمری حساب سے پورے کرلیتی ہےتووہ بالغ ہوجاتی ہے۔

میں نے آج اپنا قصور اور اپنی عاجزی کو تمام فقہ اسلامی کی کتابوں کے بارے میں آپ سے بیان کردیا لہٰذا آپ میری حاجت کے تحت میرے لئےکچھ جلسے منعقد کر  یں کہ جس میں ہروہ چیز کہ جس کا سمجھنا میرے لئےدشوار ہے شرح وبسط کے ساتھ اس طرح بیان کریں کہ جس کو میں سمجھ سکوں اور اس کو بیان کرسکوں اور حکم شرعی کو اس طرح حاصل کرلوں جس طرح خداواند عالم نے میرے لیے معین کیا ہے اور جس کا مجھے حکم دیا ہے۔

شاباش اے فرز ند: اگر ہمارے جلسے گفتگو اور سوال وجواب کے طریقہ پر ہوں؟

جیسا آپ پسند فرمائیں۔

سوال:     لیکن ہمارے ان جلسوں کی ابتداء پہلے کس گفتگو سے ہوگی؟

جواب:  ہم تقلید سے اپنی گفتگو کا آغاز کریں گے کیونکہ یہی اس چیز کی بنیاد ہے جو ہمارے لیے مختلف مسائل کو ہماری فقہ کے مطابق بیان کرتی ہے ہم اس مئلہ پر متفق ہوگئے۔

 

index