مرکزی موٴسسہ (قم المقدسہ )کے افتتاح کے ایک سال بعد ہم اس نتیجہ پر پهنچے کہ درج ذیل دلیلوں کی بنا پر لندن میں بھی اس موٴسسہ کی نمائندگی قائم کی جائے:
۱۔ یورپ میں لندن کی مخصوص اہمیت۔
۲۔ مسلمانوں اور عربوں کے اجتماع کا امکان۔
۳۔ نجف اشرف کی مرجعیت عظمیٰ (آیت اللہ سیستانی دام ظلہ) سے با آسانی رابطہ ۔
اس بنا پر سن ۱۹۹۵عیسوی میں موٴسسہ کی نمائندگی لندن میں قائم هوئی، جو قم میں مرکزی دفتر کی طرح خدمات انجام دینے میں مشغول هے، اور آپس میں مختلف کار کردگی ردّ و بدل هوتی رہتی هیں۔ لندن کی نمائندگی سے بہت سی اہم کتابیں ترجمہ اور شایع هوچکی هیں جیسے: فتاوای میسرہ، عبادات و معاملات، مناسک حج، مسائل فقهی اور رسالہ احکام حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ ، لندن کی نمائندگی کے فرائض حجة الاسلام و المسلمین جناب آقای سید مرتضیٰ کشمیری صاحب انجام دے رہے هیں۔
ٹیلیفون نمبر:0044 02084598164
فیکس نمبر: 0044 02084511072
سائٹ :www.najaf.org
ایمیل ایڈرس: post@najaf.org
مرکزی موٴسسہ قم میں کام کی کثرت اور اس کے نتائج کے واضح هونے، نیز مختلف زبانوں میں موسسہ کی کتابوں کی بہت زیادہ مقبولیت اور لبنان میں ماہر مترجمین کی استعداد کے پیش نظر فیصلہ یہ کیا گیا کہ ایک دوسری نمائندگی بیروت میں بھی قائم کی جائے چنانچہ سن ۱۹۹۵عیسوی میں اس کا افتتاح هوا، تاکہ مرکزی دفتر قم سے کتابیں بھیجی جاسکیں اور نشر واشاعت کے سلسلہ میں لبنان کی آزاد فضاء سے فائدہ اٹھایا جاسکے، چونکہ لبنان سے عربی اور اسلامی ملکوں میں کتابوں کی ترسیل آسان هے۔ چنانچہ اب تک اس نمائندگی نے بہت سی کتابیں ثقافتی بازار میںر وانہ کی هیں جیسے:
۱۔ اصل الشیعة و اصولها (فرانسوی)
۲۔ الدلیل الاسلامی للاطفال (فرانسوی)
۳۔دعائے کمیل (فرانسوی)
۴۔حقوق المراٴة فی الاسلام (عربی)
۵۔ دعائے کمیل (انگلسی)
۶۔ معرفة اللہ (نروجی)
چونکہ قم کے مرکزی موٴسسہ امام علی علیہ السلام کی طرف سے شایع هونے والا مجلہ مجتبیٰ بہت زیادہ مقبول هوا جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا کہ بیروت کی نمائندگی اس کو چھپوائے اور عربی ممالک مخصوصاً خلیجی ممالک میں روانہ کرے۔
اور اسی طرح شیخ معلمی زادہ کی سرپرستی میں شعبہ ”ترجمہ اسپین “بیروت میں قائم هوا، جس کی شایع کی هوئی کتابیں کچھ اس طرح هیں:
۱۔ ائمة الہدیٰ۔
۲۔ عیسیٰ بن مریم و القرآن۔
۳۔ رسالة الحقوق۔
۴۔ صحیفہٴ سجادیہ۔
۵۔ عقائد الامامیہ۔
۶۔ دعائے کمیل اور دعائے صباح۔
۷۔ المسائل المستحدثہ، جلد اول، جلد دوم، منتخب از رسالہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ۔
۸۔ مجلہ نور الحکمة۔
ٹیلیفون نمبر: 009611541431
فیکس نمبر: 009611541431
جناب آقای مرتضی صاحب کی ہمت اور کوشش کے نتیجہ میں موٴسسہ امام علی علیہ السلام کی نمائندگی کینیا میں قائم هوئی تاکہ مسلمان بچوں کے لئے انگریزی میں مجلہ شایع کرے اور جن ملکوں میں انگریزی بولی جاتی هے وهاں روانہ کیا جائے، اب تک متعدد نمبر شایع هوچکے هیں جو یورپی، امریکائی اور افریقائی ممالک کے مسلمانوں کے درمیان بہت مقبول هوئے هیں۔ اسی طرح اس شعبہ نے شهیدہ بنت الہدیٰ صدر کے بعض واقعات انگریزی میں ترجمہ کرکے شایع کئے هیں۔
ٹیلیفیکس: 002542449085
ایڈرس: (ABISN) P.O.Box 67486,NAIROBI, KENYA
اس کے علاوہ دنیا کے مختلف علاقوں میں موسسہ امام علی علیہ السلام کے شعبے کچھ اس طرح هیں:
چنانچہ یہ تمام شعبے اسلامی اور دینی کتابوں کے ترجمے اور ان کی نشر و اشاعت میں مشغول هیں۔