موٴسسہ امام علی علیہ السلام کا مختصر تعارف

 

بِسْمِ الله الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 

< وَمَنْ یَبْتَغِ غَیْرَ الْإِسْلاَمِ دِینًا فَلَنْ یُقْبَلَ مِنْہُ وَهو فِی الْآخِرَةِ مِنْ الْخَاسِرِینَ>۔[1]

”اور جو شخص اسلام کے سوا کسی اور دین کی پیروی کرے تو اس کا وہ دین ہرگز قبول هی نہ کیا جائے گا“

مقدمہ

اسلام، خداوندعالم کا آخری اور سب سے کامل دین اور آسمانی رسالت هے، لہٰذا سبھی انسانوں کو اسلام قبول کرنا چاہئے اور اس کے قوانین پر عمل کرنا چاہئے۔

اسلام ؛ ایک ترقی یافتہ دین هے اور اس میں ہر زمانہ کے لحاظ سے قوانین موجود هیں، اور اپنے دامن میں بلند اہداف لئے هوئے، اسلام، انسانیت کی مشکلات کا خاتمہ کرنے، اپنے مہربان هاتھوں سے انسانیت کے زخموںپر مرہم لگانے اور ظلمت و تاریکی سے نور و روشنی کی طرف انسانوں کیہدایت کرنے کے لئے آیا هے۔ اسلام کے ہر مسئلہ میں نور و روشنی هے اور یہ ہر سوال کا جواب رکھتا هے، لہٰذا مسلمانوں کی یہ ذمہ داری بنتی هے کہ تمام دنیا والوں کے سامنے اسلام کا (صحیح) طور پر تعارف کرائیں، تاکہ اس امانت کا پاس رکھتے هوئے اسلامی ذمہ داری کو بطور احسن انجام دے سکیں۔

اسی وجہ سے مرجع عظیم الشان حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی (دام ظلہ) کے زیر نظر موٴسسہ امام علی (علیہ السلام) نے اس عظیم الٰهی ذمہ داری کو نبھانے کا بیڑا اٹھایا هے جو اہل بیت عصمت و طهارت علیہم السلام کے مکتب کے مطابق اسلامی تعلیمات کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کرے اور صحیح سنت نبوی و علوی کی طریقہ اور اصل دین سے منحرف لوگوں کے نظریات سے دور رہ کر پوری دنیا میں ان کی نشر و اشاعت کرے۔

لہٰذا  ۱۳۷۳ئھ ش سے اب تک کے تجربات سے نتیجہ لیتے هوئے اس کے کم مدت اور طولانی مدت والے اہداف کچھ اس طرح هیں:

کم مدت والے اہداف :

مسلمانی علاقوں میں ان کی ضرورت کے لحاظ سے دینی تعلیمات اور معلومات پہنچانا۔

طولانی مدت والے اہداف :

کیونکہ ہر علاقہ میں اپنی مخصوص ضرورتیں اور پریشانیاں هوتی هیں اسی لحاظ سے ہر علاقہ میں دینی کتابوں کی ضرورتوں کی شناخت اور ان کو پورا کرنے کے لئے مناسب طریقہ کار کے مطابق ادارہ کی کتابیں امین اور ماہر مترجمین کے ذریعہ بہترین انداز میں ترجمہ هو کر مفید ثابت هوں۔

ائمہ اطهار علیہم السلام کی تعلیمات کے ترجمہ کے لئے کم سے کم وقت میں ایک بڑی کمیٹی بن گئی اور پہلے هی سال ۲۵۰ سے بھی زیادہ دنیا کی تقریباً۳۰ زبانوں میں مختلف موضوعات پر جیسے عقائد اور احکام شرعی، وغیرہ تالیف، ترجمہ اور شایع کی گئی جو بہت زیادہ مقبول هوئیں۔ ہم یهاں پر خداوندعالم کی بارگاہ میں دعا کرتے هیں کہ ہمارے اس کام کو دین اسلام کی تبلیغ کے عنوان سے قبول فرمائے۔ انہ هو السمیع المجیب۔

لہٰذا ہمارے دینی بھائیوں کی ذمہ داری هے کہ اس عظیم الشان اور صاف و شفاف چشمہ سے فیضیاب هوں اور سچے دین اور اللہ کے سیدھے راستے کی تلاش کرنے والوں کی پیاس بجھائیں، کیونکہ خداوندعالم فرماتا هے:

<اٴدْعُ إِلَی سَبِیلِ رَبِّکَ بِالْحِکْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْہُمْ بِالَّتِی هی اٴَحْسَنُ>[2]

”آپ اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور اچھی نصیحت کے ذریعہ دعوت دیں اور ان سے اس طریقہ سے بحث کریں جو بہترین طریقہ هے“۔

موسسہ امام علی (علیہ السلام) کے شعبہ جات:

اس موٴسسہ کے مختلف شعبے هیں جن کو ذیل میں بیان کیا جاتا هے:

۱۔ شعبہ ترجمہ:

موٴسسہ کا بنیادی شعبہ اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات پر مشتمل کتابوں کے ترجمہ کا هے، اس شعبہ میں دنیا کی کم و بیش۳۰ زبانوں پر زیادہ توجہ دی گئی هے کہ جن زبانوں کے بولنے والوں کی تعدادتقریباً /۰۰۰/۰۰۰/۱۰۰ /ہے ،اور کتابیں اسی علاقہ کے ماہرین اور فارغ التحصیل کے ذریعہ ترجمہ هوتی هیں۔ اور ہمارے مترجمین ترجمہ کی مهارت کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی آراستہ هیں، ترجمہ هونے والی کتابیں شایع هونے سے پہلے ماہرین کی اصلاح اور دقیق نظر ثانی کے بعد وزرات ارشاد اسلامی کی تائید کے لئے بھیجی جاتی هیں۔

2- شعبہ مجلہ:

۱۰ سال سے ۱۵ سال تک کے بچوں اور جوانوں کی دینی تربیت اور معلوماتی سطح کو بلند کرنے کے لئے دینی اور ثقافتی مخصوص مجلہ کا شعبہ قائم کیا گیا۔ تاکہ دور دراز کے ملکوں جیسے عربی ممالک وغیرہ میں بزرگوں کے علاوہ جوانوں تک بھی دینی تعلیمات پہنچائی جاسکے اس شعبہ نے جمادی الاول ۱۴۲۰ھ سے اپنے پہلے مجلہ کا آغاز کیا جس میں ہر ماہ کی دینی اور مذہبی مناسبتوں کے لحاظ سے بہترین مطالب پیش کئے جاتے هیں۔ اس مجلہ میں کوشش کی گئی هے کہ قصّے، دعا، رسول اکرم (ص) اور حضرت علی علیہ السلام، گزشتہ انبیاء کے واقعات، لطیفے، علمائے کرام کی کرامات، اسلامی اخلاق، اخلاقی واقعات، اہل بیت (علیہم السلام) کے واقعات، بچوں کا باغ، بزرگوں کی سوانح عمری، نوجوانوں کے مسائل اور دلچسپ و بہترین کهانیاں (مثلاً گُل آقا کی کهانی) جیسے موضوعات شامل ر هیں۔ اس وقت ”مجلہ مجتبیٰ“ عربی، انگلش، اردو، ترکی، استانبولی، آذری، انڈونیزی اور دوسری چند زبانوں میں شایع هورها هے۔ نشر و اشاعت کے شعبہ کے علاوہ بچوں کے لئے دینی ماہرین قصہ نگار، اور تجربہ کار مصورین، اور گرافک ماہرین اس شعبہ کا تعاون کرتے هیں۔

3- شعبہ معلومات عامہ: 

موٴسسہ کا دوسرا بلند ہدف مختلف سطح کے لوگوں سے رابطہ قائم کرنے کا راستہ فراہم کرنا اور علمی و ترجمہ شدہ مطالب کو اپنے محترم قارئین تک پہچانا هے۔ تاکہ مخاطبین کی تعداد اور کیفیت کے لحاظ سے ترقی هو۔ لہٰذا ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ شعبہ معلومات قائم کیا جائے۔ اس سلسلہ میں روز عید غدیر خم سن ۱۴۲۳ ھ، مطابق سن ۲۰۰۳ عیسوی کو مولائے موحدین، امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے نام مبارک  (http//www.imamali.com) انٹر نیٹ سائٹ پر یہ سلسلہ شروع هوا، تاکہ لوگوں کی دینی اور علمی معلومات میں اضافہ کے علاوہ براہ راست یا ایمیل کے ذریعہ رابطہ قائم هوسکے۔شعبہ ترجمہ، شعبہ مجلہ، گرافک گروپ، ٹائپ گروپ، اور پروگرامنگ گروپ اس شعبہ میں تعاون کرتے هیں۔

۴۔ شعبہ ثقافتی رابطہ

موٴسسہ کی وسعت اور اس کی وسیع ذمہ داریوں کے پیش نظر ضروری تھا کہ ثقافتی رابطہ کے میں وسعت دینے اور رابطہ کے مختلف طریقہ کار اپنانے کے لئے یہ شعبہ قائم کیا جائے۔ مختلف ملکوں اور معاشروں کی ضرورت کی پہچان، ثقافتی فرمائشوں کو قبول کرنا، ثقافتی جلسات میں شرکت کرنا، اور عالم اسلام کی ممتاز اور برجستہ شخصیتوں سے ملاقات کرنا اس شعبہ کی ذمہ داریوں میں سے هے۔ اور یہ شعبہ ضرورت کے وقت مختلف شعبوں کی ثقافتی ضرورتوں میں معاون هوتا هے، تا کہ دوسرے شعبے اور مدیر محترم کی ثقافتی لحاظ سے بھر پور مدد هوسکے۔

۵۔ شعبہ مالی اور دفتری:

ہر دوسرے شعبہ کی طرح وسیع کارکردگی کے پیش نظر مالی اور دفتری مسائل کی رسیدگی بھی خاص اہمیت رکھتی هے جس میں بہت زیادہ غور و فکر کرنا ضروری هوتا هے تاکہ موسسہ کے مقاصد کی ترقی میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے، لہٰذا اس شعبہ کے قائم هونے سے مالی اور دفتری ضرورتوں کو آسانی سے پورا کیا جاتا هے۔

۶۔ بُک اسٹال گروپ

چونکہ ہر ثقافتی محصولات تیار کرنے والے ادارہ کے لئے ان کو قارئین تک آسانی سے پہچانے اور ان کے فروخت کرنے کے لئے مخصوص لوگوں کا هونا ضروری هوتا هے، اسی وجہ سے اس کام کے لئے ایک گروپ بنایا گیا تاکہ خریداروں تک اپنی محصولات کو پہچانے کے لئے طریقہ کار تلاش کرکے ان کو بروئے کار لائے، مختلف نمائشگاهوں میں شرکت، اور خرید و فروخت کے مسائل کی دیکھ بھال اسی گروپ کی ذمہ داری هے۔

موٴسسہ کے دوسرے گروپ کچھ اس طرح هیں:

۷۔ آرٹ گروپ۔

۸۔ گرافک گروپ۔

۹۔ ٹائپ گروپ۔

۱۰۔ نشر و اشاعت گروپ۔

 

موٴسسہ کا ایڈرس:

 اسلامی جمهوریہ ایران۔ قم المقدسہ۔ صفائیہ روڈ۔ ممتاز گلی۔ نمبر ۳۰۔

پوسٹ باکس نمبر :37185/ 737

ٹیلفون نمبر: 0098- 251- 7743996

فیکس نمبر:  0098- 251- 7743199

انٹرنیٹ سائٹس:

www.alimamali.com

www.alimamali.net

www.alimamali.org

ایمیل: info@alimamali.com

مدیر ویب سائٹ: webmaster@alimamali.com

مجلہ مجتبیٰ: mujtaba@alimamali.com


 

[1] سورہ آل عمران آیت ۵ ۸۔

[2] سورہ نحل، آیت ۱۲۵۔